21 اکتوبر 2014 - 08:54
افغانستان میں 5 اغوا کاروں سمیت37 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں نیشنل سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 اغوا کاروں سمیت37 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں  نیشنل سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 اغوا کاروں سمیت37 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔جبکہ افغان انٹیلی جنس نے ہرات میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر مشرقی اور مغربی افغانستان میں طالبان کے حملوں 4 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ پیر کوافغان میڈیاکے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل آرمی، پولیس اور انٹیلی جنس نے مشترکہ طور پر صوبہ لغمان، قندھار، زابل، ارزگان،غزنی،خوست اورپکتیا میں آپریشن کیاجس میں 18 دہشت گرد مارے گئے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کے ہتھیار اور بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا۔ادھرمغربی صوبہ ہرات میں افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 مشتبہ اغوا کاروں کو ہلاک کردیا۔

.......

/169